پٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی؟

اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا ہے کہ پٹرول ابھی مزید مہنگا ہو گا، مشکل فیصلے لیے اور مزید لیں گے ۔ کسی بھی وزیر اعظم کے لیے بہت مشکل تھا کہ کہ دو بار 30 روپے پیٹرول کی قیمت بڑھائی۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ، سب مل کر مسائل پر قابو پالیں گے ۔حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں 81ار ب روپے کی سبسڈی دے گی،آئندہ سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1200ارب لائیں گے ،آئندہ سال 21ارب ڈالر قرض واپس کرناہے،پیٹرولیم کے شعبے میں 81ار ب روپے کی سبسڈی دے گی،حکومت رواں سال توانائی کے شعبے میں 1100ارب کی سبسڈی دے گی،حکومت رواں سال 1100ارب کی سبسڈی دے گی۔

 

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button